انٹربینک میں ڈالر سستا جبکہ روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے.
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی ہے۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 65 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 392 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42658 پر آگیا ہے۔دوسری جانب پڑوسی ملک بھارت میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور بھارتی روپے کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں 20 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 20 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 81 روپے 63 پیسے کا ہوگیا ہے۔
خیال رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل بھی سستا ہو تھا. خبروں کے مطابق گزشتہ دنوں عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 1.20 ڈالر فی بیرل کم ہونے کے بعد 97 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ امریکی خام تیل 1.37ڈالر کم ہونے کے بعد 91 ڈالر پر آگیا تھا. جبکہ اس وقت انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 55 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ڈالر 221.25 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا.