قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے-

باغی ٹی وی: گزشتہ روز کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے ابتدائی دو میچز بھارت اور زمبابوے سے ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل دکھائی دے رہا تھا، اپنی کارکردگی کے ساتھ گرین شرٹس کو دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا پڑا اور فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے اگر مگر کی صورتحال تھی-

پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے! ‘پاکستان کی فتح پرسابق ویسٹ انڈین کرکٹرحیران

قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر بہت سے لوگ حیران ہیں تو بہت سے خوش بھی ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو فائنل میں پہچنے کی مبار کبا دیں بھی دی جا رہی ہیں۔

گزشتہ روز سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا میں حیران ہوں کہ پاکستانی ٹیم یہ سب کیسے کر لیتی ہے۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور نائب کپتان شاداب خان نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے۔


شاداب خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے بعد ڈگ آؤٹ میں کھلاڑیوں کے خوشی کے مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں، یہ ہے پاکستان کی ٹیم، یہ ہے ہماری ٹیم، الحمد اللہ۔

انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیت کے بعد شاداب خان اور بابر اعظم پرجوش انداز میں ایک دوسرے کو گلے مل رہے ہیں۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں تھا البتہ یقین تھا کہ ہم کم بیک کریں گے، اگر میں اپنی کارکردگی کی بات کروں تو اپ ڈاؤن رہتا ہی ہے مگر امید آپ کو ایک نئے راستے پر لے جاتی ہے-

بابر کا کہنا تھا کہ میں ٹیم مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ سمیت تمام کھلاڑیوں کو اعتماد دیا‘۔ کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو گی ہم 100 فیصد دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’کپتان پر تنقید ٹیم پر تنقید ہوتی ہے، اب ایسے لوگ بس بیٹھ کر انجوائے کرییں کیونکہ ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کپتان بابراعظم نے 42 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان نے 57 رنز اسکور کرتے ہوئے فارم بحال کی دونوں51 اننگز میں اوپننگ کرتے ہوئے 2509 رنز جوڑ چکے،ان میں 9 سنچری اور اتنی ہی ففٹی شراکتیں شامل ہیں اوپنرز بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیسری بار سنچری شراکت بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے ہیں-

محمد رضوان پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے برابر آگئے، تینوں نے 11، 11 بار یہ اعزاز پایا ہے،شاداب خان (10) چوتھے اور بابراعظم(8) پانچویں نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور جو ٹیم بھی جیتے گی اس کا فائنل میں پاکستان سے سامنا ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے 13بعد کسی آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں جگہ بنائی ہے، اس سے قبل 2009میں فیصلہ معرکے میں ایکشن میں آئی اور سری لنکا کو ہرا کر ٹائٹل بھی جیتا تھا،گرین شرٹس واحد ٹیم ہیں جنھوں نے 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل تک رسائی پائی، اب میگا ایونٹ میں تیسری مرتبہ فائنل کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔

پاکستان 2007 میں ہونے والے اولین ایڈیشن میں بھی فائنل میں پہنچا مگر اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہار گیا تھا، ٹیم 2009 کے بعد 3 مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچی لیکن ہمت ہار گئی تھی، اوپنرز بابراعظم اور رضوان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں تیسری بار سنچری شراکت بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

پاکستان نے کسی ایک ٹیم کیخلاف زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا،گزشتہ روز کیویز کو 18ویں بار زیر کیا، بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کو 17،17بار شکست دے چکی ہے۔

کرکٹ کےبعد ہاکی کےمیدان سے بھی خوشی کی خبر:پاکستان نےجاپان کوہرادیا

Shares: