انٹر منسٹیریل کمیٹی نے ان عمارات کی فروخت کا فیصلہ کر لیا ہے. وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں پاکستان کی سرکاری عمارت بیچنے کا فیصلہ کرلیا۔ مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ 2010ء میں اس وقت کے وزیراعظم نے واشنگٹن میں پاکستان کی دو عمارتوں کی تزئین و آرائش کے احکامات جاری کئے تھے، ان میں سے ایک عمارت مکمل ہو چکی ہے جو کرایہ پر دینے کے لئے تیار ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت خارجہ اس حوالے سے کام کر رہی ہے، ایک عمارت مرمت نہیں ہو سکی، امریکہ نے 2018ء میں اس عمارت کا سفارتی درجہ ختم کر دیا تھا۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ 2019ءسے لے کر اب تک 13 لاکھ ڈالر حکومت پاکستان ان عمارتوں کے ٹیکس کی مد میں ادا کر چکی ہے، اگر یہ عمارت فروخت نہیں کی جاتی تو ہر ماہ ایک لاکھ ڈالر ہمیں ادائیگی کرنا پڑے گی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ انٹر منسٹیریل کمیٹی نے اس عمارت کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے، شفاف طریقے سے بڈنگ ہوئی ہے جو پچھلی بڈنگ سے زیادہ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اس عمارت کو فوری طور پر فروخت کر دیا جائے تاکہ مزید ٹیکس کی مد میں ادائیگی نہ کرنا پڑے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
امریکی صدر نے ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل پر دستخط کر دیئے
زیارت اور وادی تیراہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے باعث سردی میں اضافہ
اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
وزارت خزانہ نے پاکستانی سفارت خانوں اور مشن ملازمین کیلیے فنڈز جاری کردیے
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ڈیفالٹ کا خطرہ منڈلاتا رہے گا، مفتاح اسماعیل
ٹراسنجینڈر بچے مجرمان کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہورہے ہیں. وفاقی شرعی عدالت
بیرون ملک پاکستانی مشنز کی ٹرانزیکشنز میں تاخیر
اسلام آباد میں کرسمس کی اشیاء کے مختلف اسٹال سجادیئے گئے
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ فیصلے بروقت ہو جاتے تو آج کافی چیزیں بہتر ہو سکتی تھیں، 2013ءمیں پاکستان کی نوجوان نسل نے مسلم لیگ (ن) کو زیادہ ووٹ دیئے، پچھلے چار سالوں کے دوران نوجوان نسل کو صرف انتشار، فساد اور تقسیم کا شکار کیا گیا۔
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 14, 2022