نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم سے 25 مئی کوعام تعطیل کااعلان کرنے کی درخواست کردی

0
32
mohsin naqvi

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم سے 25 مئی کوعام تعطیل کااعلان کرنے کی درخواست کردی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہبازشریف سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 مئی کوعام تعطیل کااعلان کریں جبکہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری قوم 25 مئی کو پاک فوج کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتی ہے، یہ دن قوم کے ان بیٹوں کے نام ہے جہنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پر عام تعطیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر 25 مئی کی تعطیل کا زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ قبل ازیں سوشل میڈیا پر اس حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی تھی کہ یوم تکریم شہدا پر وفاقی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
خیال رہے کہ شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 25 مئی کو’یوم تکریم شہدائے پاکستان‘ منایا جائے گا۔ اس دن منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے اور قوم کو یہ پیغام بھی دینا ہےکہ شہداء، اُن کی فیملیز اور یادگاروں کا احترام ہرپاکستانی کا فخرہے۔ اس روز ملک بھر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جب کہ افواجِ پاکستان، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یادگارِ شہداء پر سلامی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ جی ایچ کیو، ائیر اور نیول ہیڈکوارٹرز اور دیگر متعدد یادگار شہداء پر تقریبات ہوں گی جب کہ صوبائی دارالخلافہ، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی یادگار شہداء پربھی تقریبات ہوں گی۔

Leave a reply