ویتنام، پاکستان کے درمیان 50 سال سفارتی تعلقات؛ مشترکہ تقریب میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
ہنوئی میں پاکستانی سفارت خانے نے ویتنام انسٹی ٹیوٹ آف انڈین اینڈ ساؤتھ ویسٹ ایشین اسٹڈیز کے تعاون سے 50 سال مکمل ہونے کی خوشی میں "انٹرنیشنل کانفرنس آن ویتنام پاکستان سفارتی تعلقات کے 50 سال” کے عنوان سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ سفارتی تعلقات بارے اس بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ متحرک کرنا اور ویتنام اور پاکستان کے پالیسی سازوں کے درمیان باہمی تعلقات کے حوالے سے انتہائی ضروری معاملات میں سفرا کو متحرک کرنے کا عزم تھا۔

واضح رہے کہ کانفرنس کی مہمان خصوصی محترمہ لی تھی تھو ہینگ، جبکہ ویتنام کی وزارت خارجہ کی معاون ترجمان تھیں۔ اس موقع پرانہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں اطراف کی مسلسل کوششیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنیں گی۔ جبکہ اپنے کلمات کے دوران ویتنام میں پاکستان کی سفیر ثمینہ مہتاب نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور کانفرنس کے دوران ہونے دوران ہونی گفتگو کا خیرمقدم کیا جبکہ کانفرنس کے دوران کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
کانفرنس میں دونوں ممالک کے مختلف شعبوں کے 100 سے زائد مندوبین، سفارتی کور کے ارکان، سکالرز اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی تھی۔ کانفرنس ہائبرڈ فارمیٹ میں منعقد ہوئی اور متعدد شرکاء زوم کے ذریعے شامل ہوئے تھے۔ اس کانفرنس میں سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دو طرفہ تعامل کے تمام بڑے شعبوں کا احاطہ کرنے والے چار سیشنز شامل تھے۔ پاکستان اور ویتنام کے 20 کے قریب ریسرچ اسکالرز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے دوطرفہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے دوران دونوں اطراف کے مقررین نے 50 سالہ دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے حکمت عملی کی تجویز پیش کی۔

Shares: