انٹرنیٹ پر دوستی، امریکی لیڈی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے راہوالی پہنچ گئی-

باغی ٹی وی : امریکہ کے شہر شکاگو کی لیڈی ڈاکٹر میگ پاکستان کے قصبہ راہوالی میں اپنے محبوب ٹیلر ماسٹر کے پاس پہنچ گئی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر جامعہ مسجد جتی شاہ جمال کے خطیب جماعت اہلسنت کے ڈویژنل امیر نشر و اشاعت حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور اس کا اسلامی نام ہانیہ رکھا گیاہانیہ نے محلہ لوہاراں راہوالی کے ٹیلر ماسڑ ملک محبوب علی ولد ملک یعقوب حسین سے نکاح کرلیا –

پاکستانی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ایران کا اسپیشل فائرفائٹنگ ٹینکر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ

امریکہ کے شہر شکاگو کے سرکاری ہسپتال میں بطور گائناکالوجسٹ ملازمت کرنے والی لیڈی ڈاکٹر ہانیہ نے بتایا کہ اس کا محبوب علی سے انٹرنیٹ پر رابطہ ہوا جو آہستہ آہستہ پیار اور محبت میں تبدیل ہوگیا وہ اسلام قبول کرکے شادی کرنے پر بہت خوش ہے-

کراچی جلسے کی کامیابی مولانا فضل الرحمن کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے : نور سلیم

اس نے بتایا کہ پاکستانی پیار کرنے والے زندہ دل لوگ ہیں وہ اپنے سسرالی رشتہ داروں سے مل کر بہت خوش ہوئی وہ بہت ہی پیارے لوگ ہیں۔

یاسین ملک کا کیس عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا،مریم اورنگزیب

Shares: