شادی کی تقریب میں فائرنگ،پولیس اہلکار جاں بحق

0
42

کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر 16 میں شادی کی تقریب کے دوران ہونےوالی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن بہار میں شادی کی تقریب میں پیش آیا جہاں بھائی کی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو اپنی ہی فائر کی گئی گولی لگ گئی۔

دوسری جماعت کا طالبعلم اپنے بیگ میں پستول سکول لے آیا، غلطی سے گولی چلنے سے ساتھی…

پولیس کے مطابق گلشن بہار سیکٹر 16 گلیکسی شادی ہال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار 26 سالہ ہارون زخمی ہوگیا ، پولیس اہلکار اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کے دوران گولی پیٹ میں لگنے سے زخمی ہوا –

پولیس اہلکار کوعباسی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس اہلکار سائٹ ڈویژن میں تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور اس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا-

سی ٹی ڈٰ ی کی کاروائی، بی ایل اے فراری گروپ کے 3 دہشتگرد گرفتار بھاری مقدار میں…

قبل ازیں امریکا میں8 سالہ بچہ اپنے بیگ میں پستول لے کر اسکول آگیا تھا جہاں غلطی سے اس سے گولی چلنے سے ساتھ طالبعلم زخمی ہو گیاتھا امریکی شہر شکاگو میں منگل کی صبح والٹ ڈزنی میگنیٹ اسکول میں دوسری جماعت کے طالب علم پستول سکول لے آیا بچے نے اپنی ماں کا لوڈڈ پستول بستر کے نیچے سے پایا اور اسے بیگ میں رکھ کر اسکول لے آیا جہاں کلاس میں اس سے غلطی سے گولی چل گئی۔

چائلڈ پورنو گرافی ثابت ہونے پرمجرم کو 21 لاکھ روپےجرمانہ اور29 سال قید سزا

گولی زمین سے اچھل کر کلاس میں موجود سات سالہ لڑکے کو لگی جسے فوراً مقامی اسپتال لے جایا گیا جبکہ طالبعلم کا بیگ اسکول کے سکیورٹی افسران کو دیا گیا اور ایک Glock 19 ہینڈ گن قبضے میں لے لی گئی عدالت نے بچے کی 28 سالہ ماں کو طلب کیا جہاں جج نے والدہ کو ڈانٹا اور اس پر بچے کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

رشتے کا تنازعہ، اسپین پلٹ دو پاکستانی بہنوں کو چچا نےقتل کر دیا

Leave a reply