انتخابی اصلاحات 2021 تحریر حمزہ بن شکیل

0
23

گزشتہ روز صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 نومبر دن 12 بجے طلب کیا تھا۔ حکمران جماعت کو بلز منظور کرانے کیلئے اتحادیوں کی کافی زیادہ ضرورت تھی۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ایوان میں نمبرز پورے کرنے کے کیلئے کل سے سرگرم تھے۔

آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات سے متعلق تحریک پیش کی جس پر سپیکر اسد قیصر کی جانب سے گنتی کرائی گئی۔ یاد رہے اس سے قبل انتخابی اصلاحات کے متعلق ترمیمی بل 2021 پیش کرنے کی تحریک منظورکی گئی تھی۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کرانے اور اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق بل منظور کر لیا گیا۔ تحریک کے حق میں 221 جبکہ مخالفت میں 203 ووٹ آئے۔ اگر نمبر گیم کی بات کی جائے تو دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینٹ میں ارکان کی مجموعی تعداد چار سو چالیس ہے، حکومت اور اتحادیوں کے پاس 222 ارکان ہیں جبکہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 219 ہے۔ جس کا مطلب واضح کے کے بہت سے اپوزیشن ارکان اج بھی غیر حاضر رہے۔

اجلاس کا دوران اپوزیشن نے خوب ہنگامہ آرائی کی، کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

آج کے اہم اجلاس کے ایجنڈے میں انتخابی اصلاحات بل، نیب آرڈیننس اور نئی مردم شماری سمیت 29 بلز کی منظوری شامل تھی۔

اس کے علاوہ وزیرقانون نے کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف کے متعلق بل پیش کئے۔ وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈفسیلیٹیشن کا بل بھی پیش کیا گا۔ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسزکارپورشن ترمیمی بل 2021، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل اور مسلم فیملی لا کے 2 بل بھی آج کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہوا۔ اینٹی ریپ بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ حیدر آباد انسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیزترمیمی بل 2021، فنانشل انسٹی ٹیوشن ترمیمی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل، زراعت، کمرشل اورصنعتی مقاصد کیلئے قرضوں کے متعلق بل بھی پیش کیے گئے۔ کمپنیز ترمیمی بل 2021، نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈٹریننگ کمیشن ترمیمی بل، پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021، پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021، پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021 اور گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔ مشترکہ اجلاس میں میری ٹائم ایجنسی ترمیمی بل 2021، امیگریشن ترمیمی بل 2021، نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021، کوروناکے دوران ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے متعلق بل، کریمنل لا ترمیمی بل 2021 اور الکرم انٹرنیشنل بل 2021 بھی ایجنڈے کا حصہ تھا۔

‏آج وزیر اعظم عمران خان نے وہ کر دکھایا جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔ اگلا الیکشن اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر ہو گا اور سمندر پار پاکستانی دنیا کہ کسی بھی حصہ میں ہوں وہاں سے ووٹ ڈال سکیں گے۔

‏سمندر پار پاکستانیوں کو مبارک ہو انہیں تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک سے ووٹ ڈالنے کی سہولت مل گئی…

Leave a reply