![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/10/2238674-electricity-1634904757.jpg)
اسلام آباد: بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی سرمایہ کاری،مشکل کے بعد آسانی ،اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق آج وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا.
ذرائع کے مطابق حماد اظہر نے اپنے بیان میں بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ یہ سرمایہ کاری آئندہ 3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے کی جائے گی.
3 سال میں این ٹی ڈی سی کے ذریعے بجلی کے ترسیلی نظام میں 111 ارب روپے کی بڑی سرمایہ کاری کی جائے گی، جس سے قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28,750 اور 2024 میں 31,500میگاواٹ تک ہوجائے گی، وزیر توانائی @Hammad_Azhar #PakistanMovingForward pic.twitter.com/G9kjvvVdps
— PTI (@PTIofficial) October 22, 2021
حماد اظہرکا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے بعد قومی گرڈ سے بجلی کی ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ہوگا،قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2023 میں 28 ہزار 750 میگاواٹ ہوجائے گی جبکہ قومی گرڈ کی بجلی ترسیلی صلاحیت 2024 میں 31 ہزار 500 میگاواٹ تک بڑھ جائے گی.
وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ سال 2018 میں بجلی کی ترسیلی صلاحیت 20 ہزار 811 میگاواٹ تھی.