آئی پی ایل میں بھارتی اور غیرملکی کھلاڑیوں‌ میں ‌تلخی اور جھڑپ

0
37

آئی پی ایل میں بھارتی اور غیرملکی کھلاڑیوں‌ میں ‌تلخی اور جھڑپ

باغی ٹی و ی : انڈین پریمیئر لیگ میں بھارت کے سابق کھلاڑی اور کرکٹ کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی جمی نیشام کی سلیکشن کو منفی انداز میں بیان کیا تو مہمان کھلاڑی نے بھارتی کرکٹر کو آئینہ دکھا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں یو اے ای میں جاری انڈین کرکٹ لیگ کے دوران بھارت کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹرز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اپنی محدود سمجھ بوجھ کے مطابق سوالات اٹھانا شروع کردئیے ہیں۔ اپنی مرضی سے ٹیموں میں کھلاڑیوں کی سلیکشن کے بعد اب بھارتیوں نے ان غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کی بے عزتی کرنا شروع کردی ہے۔

پاک زمبابوے کرکٹ سیریز:میڈیکل ٹیم بائیو سیکیور ببل کا جائزہ لے گی


ابتدائی دو میچ کے دوران بیٹنگ پیراڈائز کنڈیشنز میں باؤلنگ کے شعبے میں ناکامی کا سامنا کرنے والے جمی نیشام کی سلیکشن پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے سوالیہ نشان لگا دیا۔ اپنے ایک بیان میں آکاش چوپڑا نے کہا تھا کہ جمی نیشام میچ ونر نہیں ہے، یہ کیوں کنگز الیون پنجاب کا حصہ ہیں؟جواب میں جمی نیشام نے آکاش چوپڑا کے ٹی ٹونٹی کیریئر پر روشنی ڈال دی اور پوسٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 18.55 اورسٹرائیک ریٹ 90 لکھتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ زیادہ میچز نہیں جیتے۔
ادھر زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا ہے اور شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے جبکہ میچز ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔سیریز سے قبل زمبابوے کرکٹ کا 5 رکنی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستان آئے گا۔

وفد 10 سے 15 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں زیادہ افراد کا تعلق میڈیکل کے شعبے سے ہوگا۔وفد راولپنڈی پہنچے گا اور پہلے مرحلے میں راولپنڈی اور پھر ملتان میں انتظامات کا جائزہ لے گا جہاں وفد دونوں وینیوز پر بائیو سیکیور ببل میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔

Leave a reply