آئی پی ایل ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کے بلے اور دیگر سامان منتقلی کے دوران غائب ہو گیا.
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی کیپیٹلز کے کھلاڑی بنگلور سے دہلی ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد اپنے سامان سے محروم ہوئے جس کا کھلاڑیوں کو ایک دن بعد معلوم ہوا جب ان کے پاس ایک دن بعد کارگو سے کٹ بیگ واپس آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً تمام کھلاڑیوں کے بلے چوری ہوگئے جبکہ ٹیم کے بیٹر یش دھل کے کم از کم 5 بلے غائب ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹیم میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کے 3، مچل مارش کے 2 اور انگلینڈ کے فِل سالٹ کے 3 بیٹ چوری ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ کچھ کھلاڑیوں کے جوتے، گلووز اور دیگر کرکٹ کا سامان بھی غائب ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے چوری ہونے والے بلے کی قیمت ایک ایک لاکھ روپے تھی جن کی مجموعی قیمت 16 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔