ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

0
36

ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے صوبے فارس میں طوفانی بارشوں اور آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی فارس کے شہر استھبان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے متعدد مقامات پر سیلابی پانی میں پھنسے 55 افراد کو بچا لیا جبکہ سیلابی پانی میں پھنس جانے والے 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

ایران کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ اس بار کئی دہائیوں سے خشک سالی کے شکار ملک میں شدید بارشیں ہوں گی اور یہ بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہو رہی ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث دریا کے کنارے بنی عمارات اور شاہراہوں کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کم از کم 76 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Leave a reply