سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کردیے.
ایران اور سعودی عرب نے چینی وزیر خارجہ کن گینگ کے ساتھ ملاقات کے بعد سفارتی تعلقات بحال کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کردیے۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہ اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں فریقوں نے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے معاہدے پر عمل درآمد اور اس کے فعال ہونے کی اہمیت پر زور دیا جس سے باہمی اعتماد اور تعاون کے شعبوں کو وسعت اور خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔
واضحرہے کہ تہران اور ریاض نے مارچ میں بیجنگ کی ثالثی میں ایک معاہدے کا اعلان کیا تھا تاکہ وہ تعلقات بحال کیے جا سکیں جو 7 برس قبل اس وقت منقطع ہو گئے تھے جب ایران میں مظاہرین نے سعودی سفارتی مشن پر حملہ کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان اور اس کے لوگوں نے مل کر پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگار
خیبرپختونخوا، پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوانسر پھر بے روزگار ہو گئے
پاؤڈر سے کینسر کا دعویٰ کرنیوالوں کوجانسن اینڈ جانسن کمپنی کی 8.9 بلین ڈالر کی پیشکش
برازیل کے پرائمری سکول میں نوجوان نے کلہاڑٰ کے وار سے 4 بچوں کوہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا
جعلی مکھیوں سےاصلی مکھیوں کواپنی طرف راغب کرنے والا پھول
فلم فئیر نےسلمان خان سے وعدہ کرکے ان کی جگہ کس دوسرے اداکار کو ایوارڈ دیا
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ،بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزری جاری کر دی
ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی باضابطہ بحالی اور دونوں ممالک کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو دوبارہ کھولنے کی جانب انتظامی اقدامات پر زور دیتے ہوئے بات چیت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا