ایرانی عوام پاسداران انقلاف سے کتنا تنگ ہیں ، مائیک پومپیونے بڑی بات کہہ دی

باغی ٹی وی :امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے کہا ہے کہ ایرانی عوام حکومت کے جھوٹ بولنے کی پالیسی اور پاسداران انقلاب کی مسلسل بربریت اور بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں۔

مائیک پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی مذہبی رجیم ایک طرف اور عوام دوسری طرف کھڑے ہیں۔ ایرانی حکومت نے عوام سے جینے کا حق سلب کررکھا ہے۔ ایسے میں ہم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، جو بہتر مستقبل کے لیے جدو جہد کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاسداران انقلاب نے گذشتہ روز اعتراف کیا ہےکہ حال ہی میں تہران میں انسانی غلطی سے ایک میزائل حملے میں یوکرین کا ایک مسافر جہاز گر کرتباہ ہوگیا تھا۔

پاسداران انقلاب کے اس اعترافی بیان کےبعد عوام سڑکوں پرنکل آئے اور حکومت اور پاسداران انقلاب کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی کے باہر نکالے گئے ایک جلوس میں طلباء اور دیگر شہریوں سمیت ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ انہوں نے بھی حکومت، پاسداران انقلاب اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
واضح رہے کہ یوکرین کا بوئنگ 737 طیارہ تہران کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، ایران ریڈ کریسنٹ کے مطابق تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے، حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ایران اور کینیڈا سے تھا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے نے تہران کے امام خمینی ائیر پورٹ سے یوکرین کے دارلحکومت کیف کے لیے ٹیک آف کیا تھا، ریڈار ڈیٹا کے مطابق ٹیک آف کے صرف دو منٹ بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں 176 مسافر اور عملے کے 9 ارکان سوار تھے۔ ریڈ کریسنٹ کے مطابق حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا تھا۔

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

یرانی جنرل قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے بغداد میں عین الاسد اور اربیل امریکی ہوائی اڈوں پر میزائل حملے کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے آپریشنز ہیڈ کوارٹر آکر کارروائی کی سربراہی کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی ایئربیس پر 30 میزائل داغے گئے۔

Shares: