ایرانی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عراقی صدر صدام حسین سے تشبیہ دے دی

0
34

ایرانی صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عراقی صدر صدام حسین سے تشبیہ دے دی

باغی ٹی وی : ایرانی صدر حسن روحانی نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سابق عراقی صدر صدام حسین ثابت ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ صدام حسین نے 8 سال جنگ مسلط رکھی جس کا خاتمہ ان کے اقتدار سے ہٹنے پر ہوا، اسی طرح صدر ٹرمپ نے بھی ہم پر 3 سال جنگ مسلط کی اور وہ بھی آئندہ تین ہفتوں میں اقتدار سے نکال باہر ہوجائیں گے۔

ایرانی صدر نے قدس فورس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ایران کی حمایت یافتہ عراق کی شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو 3 جنوری 2020 کو بغداد ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں عائد کررکھیں اور مئی 2018 میں ایران سے طے شدہ جوہری سمجھوتے سے یک طرفہ طور پردستبردار ہوگئے تھے۔

Leave a reply