اسرائیلی مظالم،پاکستانی ڈاکٹر بھی سڑکوں پر آ گئے

زخمی اور بے گھر فلسطینیوں کی فوری مدد کریں۔
0
92
protest

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما)، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوس ایشن کی مشترکہ کال پر اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا گیا،

اسرائیلی جنگی جرائم اور عالمی برادری کی خاموشی کے خلاف میڈیکل پروفیشنلز نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ان مظاہروں میں ڈاکٹرز کے علاوہ میڈیکل سٹوڈنٹس اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے لاہور، کراچی، پشاور، حیدرآباد، سکھر، مانسہرہ سمیت متعدد شہروں کے ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز میں کیے گئے۔ ڈاکٹرز نے اپنے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ان مظاہروں میں شرکت کی۔ جبکہ معمولی کی طبی سرگرمیاں بھی اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر انجام دیں

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر موجودہ جارحیت میں تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر بمباری جنیوا کنونشن کی صریحا خلاف ورزی ہے۔ جنیوا کنونشن کے مطابق جنگی صورت حال میں طبی سہولیات، طبی عملہ اور طبی امداد کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا، درحقیقت اسرائیل نے غزہ میں مصیبت زدہ فلسطینیوں کو ضروری طبی امداد سے بھی محروم کر رکھا ہے۔اسرائیل نے غزہ کے الاہلی عرب ہسپتال پر بمباری کرکے جارحیت کا سب سے ناقابل تصور فعل سر انجام دیا ہے، جس میں سینکڑوں مریضوں اور شہریوں کو ہلاک کیا گیا ہے جو کہ ہسپتال اور اس کے آس پاس پناہ لئے ہوئے تھے۔ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔پاکستانی حکومت اسرائیلی بربریت کی شدید ترین شکل میں مذمت کرے۔حکومت پاکستان فوری طور پر غزہ میں طبی اور انسانی امداد بھیجے جہاں صحت کی دیکھ بھال کا ڈھانچہ مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ مسلم ممالک کی حکومتیں فلسطینیوں کے مصائب میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ ان کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کی فسطائی حکومت کے ساتھ تعلقات توڑ دیں ، زخمی اور بے گھر فلسطینیوں کی فوری مدد کریں۔

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

Leave a reply