عراق کے ہوئی اڈے پر حملہ ، سعودی عرب بھی بول پڑا

0
32

عراق کے ہوئی اڈے پر حملہ ، سعودی عرب بھی بول پڑا

باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت خارجہ عراق کے صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے .اس حملے کو عراق اور علاقائی خود مختاری و سلامتی کے خلاف قرار دیا ہے .

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عراق کے شہر اربیل کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں. ۔ سعودی عرب عراق کی سلامتی کو نقصان پہنچانے ا والوں کی ہمیشہ مذمت کرتا آیا ہے .

اربیل ہوائی اڈے پر ہونے والا حملہ خطے کے استحکام اور سلامتی پر حملہ ہے۔ اس طرح کے حملوں کے نتیجے میں فضائی نقل وحمل کو متاثر کرنا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کی کوششوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں پر سعودی عرب عراق کے ساتھ ہے۔ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندی کی تمام اشکال کی مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز ایک ڈرون نے شمالی عراق میں اربیل ایئرپورٹ کے پاس موجود امریکی فوج کے قریب دھماکہ خیز مواد گرایا ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق بدھ کی رات کو ہونے والے اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ اربیل میں موجود امریکی فوج پر کسی خود کار ڈرون سے حملے کا پہلا واقعہ ہے۔ جبکہ بغداد میں امریکی فوجیوں کے اڈوں اور سفارت خانے پر آئے روز راکٹ حملے ہوتے رہتے ہیں، جن کا الزام واشنگٹن ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر عائد کرتا ہے۔

Leave a reply