عراق سے غیر ملکی فوج کے انخلاء سے متعلق وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا اہم بیان

0
60
عراق-سے-غیر-ملکی-فوج-کے-انخلاء-سے-متعلق-وزیر-اعظم-مصطفیٰ-الکاظمی-کا-اہم-بیان #Baaghi

عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کا امریکی فوج کی واپسی سے متعلق کہنا ہے کہ عراق سے غیر ملکی فوج اس سال کے آخر تک نکل جائے گی ۔

باغی ٹی وی : العربیہ اردو کے مطابق عراقی وزیر اعظم کے میڈیا آفس سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے عراقی صدر برہم صالح اور دیگر جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور انتخابات وقت پر کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

الکاظمی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ان کا دورہ امریکا مختلف شعبوں میں امریکا کے ساتھ مستقل تعلقات اور شراکت داری کے عزم کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

عراق کے وزیر اعظم نے کہا کہ 31 دسمبر 2021 کے بعد کوئی امریکی فوجی عراق میں نہیں ہوگا، عراق اپنے لوگوں کیلئے اچھے موقع فراہم کرنے اور عوامی خدمت کیلئے نئی شروعات کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ۔

واضح رہے کہ نیو یارک ٹائمز نے بتایا تھاکہ عراق کے وزیر اعظم اس ہفتے کے آخر میں واشنگٹن جا رہے ہیں اور امریکی صدر سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کریں گےاس دورے سے "جنگی قوتوں کی موجودگی کا خاتمہ ہوگا۔”

امریکی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ امریکہ وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی طرف سے اس درخواست کی پابندی کرے گا ، جس نے پیر کے روز اس سال کے آخر تک امریکی جنگی افواج کے انخلا کے لئے ایک آخری تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ عراق میں حالات اب ٹھیک ہو رہے ہیں، اس لیے سال کےآخر تک جنگی مشن سے نکل جائیں گے، لیکن داعش سے نمٹنے کے لئے عراقی فوج کی تربیت اور مدد جاری رکھیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کا عراق اور افغانستان سے فوجیں نکالنے کا مقصد چین کے اثرو رسوخ کو خطے میں بڑھنے سے روکنے کے لیے ساری توجہ ان پر مرکوز کرنا ہے۔ ان جنگوں میں امریکا سالوں سے لاکھوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے تاہم جوبائیڈن انتظامیہ کا ماننا ہے کہ چین ان کے لیے مستقل کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

امریکا نے افغانستان کے بعد عراق سے بھی فوجیں نکالنے کا اعلان کر دیا

Leave a reply