شعبہ صحت میں آئرن لیڈی کہلانے والی ڈاکٹر سیمی جمالی مقامی قبرستان سپردخاک
جناح اسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعبہ صحت میں آئرن لیڈی کے نام سے پہچانی جانے والی ڈاکٹر سیمی جمالی ہفتہ کی شب کراچی میں فانی دنیا سے رخصت ہوگئیں،انکی نماز جنازہ جناح اسپتال کی مرکزی مسجد میں ادا کی گئی۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کی نماز جنازہ میں صوبائی وزیر محنت سعید غنی، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب اور سینیٹر وقار مہدی سمیت سیاسی، سماجی اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر سیمیں جمالی کا جسد خاکی ڈیفنس فیز ایٹ کے قبرستان پہنچایا گیا ،جہاں سوگواروں کی موجودگی میں مرحومہ کو سپرد خاک کردیاگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جبکہ دوسری جانب جناح اسپتال کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شعبہ حادثات کے نئے ڈپارٹمنٹ کا نام ڈاکٹر سیمیں جمالی کے نام سے منسوب کیا جائے۔