اس شخص کو صرف گرفتار نہیں ہونا چاہیے بلکہ کوڑے لگنے چاہیں،جاوید لطیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما، جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں سے حلف لیے جا رہے ہیں،ہم نے جمہوریت کے لیے جدوجہد کی،

پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کا جو حال کیا وہ قوم بھول نہیں سکتی، یہ جہادی بتائیں کہ اس مذاکرات کی حیثیت کیا ہے؟ ہم نے تو آئینی جدوجہد کی ہے اگر ایوان صدر میں عارف علوی کسی سے مزاکرات کرا رہے ہیں تو کس حیثیت سے؟ جو پشاور اور دیگر علاقوں میں حلف برداری ہو رہی ہے تو وہ کیوں؟ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ تیسری قوت سے مزاکرات ہو رہے ہیں اور حکومت بیٹھنا چاہیے تو بیٹھے ،ہم نے جدوجہد کسی غیر آئینی مذاکرات کا حصہ بنے کے لیے نہیں کی

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اس شخص کو صرف گرفتار نہیں ہونا چاہیے بلکہ کوڑے لگنے چاہیں ہمیں کوئی کہے کہ جناب پیچھے جو ہو گیا اس کو چھوڑیں آگے چلیں نواز شریف نے 25 سال اس لیے جدوجہد نہیں کی ہم نے تو کبھی جہاد کی کال نہیں دی عمران خان تو شیخ مجیب کے چھ نکات سے آگے نکل گیا ہے یہ تو سائفر کے بعد بھی ہمیں بھاشن دے رہا ہے اس شخص نے پاکستان کا جو حال کیا ہے وہ قوم بھول نہیں سکتی آئین قانون کے لیے نواز شریف نے جو جیلیں کاٹیں وہ کیا خواہ مخواہ تھیں اسے لاڈلا بنایا جائے اب قوم کو یہ برداشت نہیں ہے نواز شریف نے ناانصافی کو عدالتوں میں بھگتا ہے ہم کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں چاہتے مگر آئین و قانون کے مطابق اس سے نمٹا جائے

قبل ازیں میاں جاوید لطیف نے اپنے خلاف درج مقدمات پر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،جاوید لطیف نے مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں دائر مقدمات کو غیر قانونی قرار دیا جائے ، اگر ٹی وی پر کچھ غلط بولا تھا تو اس پر صرف پیمرا ایکشن لے سکتا ہے،دوسرے سیاسی لیڈر پر تنقید سے کریمنل مقدمات نہیں بن سکتے،عمران خان سے متعلق کچھ حقائق ریکارڈ پر رکھنے کیلئے پریس کانفرنس کی تھی،

کوئی سیاست کے لیے اتنا کیسے گر سکتا ہے؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کی آڈیو لیک پر ردعمل

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

آڈیو لیکس کا معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آڈیو لیکس، معاملے کی تہہ تک نہ پہنچے تو معاملات اس سے زیادہ بگڑجائیں گے

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

Shares: