اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مولانافضل الرحمان کا کامیاب آپریشن

0
53

اسلام آباد کے نجی اسپتال میں مولانافضل الرحمان کا کامیاب آپریشن

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) ک امیر مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد کے ایک اسپتال میں آپریشن کیا گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان گزشتہ کئی ماہ سے مثانے کی تکلیف کا شکار تھے، معالجین نے تکلیف کی وجہ پتھری قرار دی تھی۔ جے یو آئی (ف) کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے نجی اسپتال میں گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کے مثانے سے پتھری نکالنےکے لئے آپریشن کیا گیا تھا۔ مولانا فضل الرحمان اب بھی اسلام آباد کے نجی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی طبیعت بہتر ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی کی جانب سے ناسازی طبیعت کے باعث مولانا فضل الرحمان کی سیاسی سرگرمیوں کی منسوخی سے متعلق خط لکھ کر عہدیداروں کو باضابطہ آگاہ کیا تھا. مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے کارکنوں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کافی عرصے سے ناساز رہی ہے، ان کی سیاسی سرگرمیاں تاحکم ثانی منسوخ رہیں گی۔

رہنما جمعیت علماء اسلام کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹرز کے مشوروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھی تھیں مگر ڈاکٹرز نے مولانا کو سختی سے سیاسی سرگرمیوں سے روکا تھا. مولانا عبدالغفور حیدری کی جانب سے کارکنوں کو لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان طبیعت بہتر ہونے تک آرام کریں گے، اس عرصے کے دوران کارکنوں اور ہمدردوں کو گھر پر آکر عیادت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
جنوری میں بھی مولانا فضل الرحمان نے ناسازی طبیعت کے باعث ڈاکٹرز کے مشورے پر تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی تھیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ برس بھی مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور وہ چند روز لاہور کے اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔ اس وقت ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو لبلبے کا عارضہ ہے۔

Leave a reply