اسلام آباد سے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے منشیات برآمد

0
82

انسداد منشیات فورس نے پاکستان سے جدہ جانے والے مسافر لے پیٹ سے 124 کیپسول برآمد کرلیے ہیں۔

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق چارسدہ سے ہے جو ہیروئن سے بھرے ہوئے 124 کیپسول پیٹ میں چھپا کر سعودی شہر جدہ لے جارہا رہا تھا۔

اے این ایف حکام کو اسکینگ کے دوران ملزم کے پیٹ میں منشیات کا علم ہوا جسے انہوں نے برآمد کرلیا، برآمد شدہ کیپسولز کا مجموعی وزن 980 گرام ہے۔ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا.
نجی ٹی وی کے مطابق ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق ملزم پشاور ائرپورٹ سےپرواز نمبر PA-612 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔ ایک دوسری کارروائی کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر کی گئی، جس میں محمد رفیق نامی ملزم سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف کی جانب سے تیسری کارروائی اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی گئی تھی، جہاں سے ناروے بھیجے جانے والے پارسل میں موجود میز کورز میں جذب شدہ 0.910 گرام آئس پکڑی گئی تھی.

خیال رہے کہ: اس سے قبل بھی ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی.

Leave a reply