اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد

0
48

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 65 کیپسول برآمد کرلے گئے

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافرکے پیٹ سے ہیروئن بھرے65 کیپسول برآمد کیے گئے، ملزم غیر ملکی ائیرلاین کی پرواز سے ابوظبی جارہا تھا۔ ادھر کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 10 کیٹامائن انجیکشن برآمد کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 16کلو 800گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا جب کہ رنگ روڈ پشاورکے قریب خیبر کے رہائشی 2 ملزمان سے 12 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ترجمان ن ے بتایا کہ کوئٹہ ویسٹرن بائی پاس پرکار سے 21 کلو 850 گرام چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
یاد رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان پہنچنے والے 9 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن آئس اور دیگر منشیات برآمد کی تھی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹس فورس کے مطابق اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں افغانستان سے خیبر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ ترجمان کے مطابق افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچنے والے 9 افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی جس میں 3 افغان باشندوں کے قبضے سے 36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

جبکہ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان حیدر خان، عصمت اللہ اور ساتھی کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ دوسری جانب کراچی کے نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں جن میں لندن بھیجے جانیوالے جیکٹس کے پارسل سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد کیا گیا جب کہ دبئی بھیجنے کیلئے بک پارسل سے 10 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق برآمد شدہ منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھی، ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Leave a reply