اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن کا خصوصی حکم نامہ جاری

0
34
Isd Dolphin Police

اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن (پولیس ایمرجنسی ریسپانس یونٹ ) کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، جسکاخصوصی حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن ترکیہ پولیس ماڈل پر کام کرے گی اور اسے فعال بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،اسے جدیدتکنیکی اور بہترین تربیت پر استوار کیا جائے گا،اس کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے خود احتسابی نظام بھی ترتیب دیا جاچکاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویژن اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ خان کی خصوصی دلچسپی اورہدایات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن (پولیس ایمرجنسی ریسپانس یونٹ ) کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے،جسکا باقاعدہ خصوصی حکم نامہ جاری کیا جاچکا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن پاکستان کے دیرینہ دوست ملک ترکیہ کے پولیس ماڈل پر کام کرے گی اور اسے فعال بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لاپتہ افراد ،جرائم پیشہ نکلے،جیلوں میں موجود، عدالت نے درخواست نمٹا دی
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی کتنی زبانوں میں براہ راست نشر کیا جائے گا؟
خدیجہ شاہ سمیت گرفتار 180 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ موخر
لاپتہ آبدوزکی کمزورسیفٹی پرماضی میں خدشات کا اظہارکیاگیا تھا،برطانوی اخبار کا انکشاف
صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد،مقدمہ درج
بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی
ترجمان کے مطابق اس میں تعینات افسران اور جوانوں کو جدید تقاضوں پر مشتمل تربیت دی جائے گی جس سے ان کی ماہرانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کو پرامن طریقے سے قابو کرنے میں مدد ملے گی اور اسے جدیدتکنیکی اور بہترین تربیت پر استوار کیا جائے گا،اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے خود احتسابی نظام ترتیب دیا جاچکا ہے،تاکہ اس کی کارکردگی کو مزیدموثر بنایا جاسکے، اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس ڈولفن جرائم کی بیخ کنی اور عوامی خدمت میں اہم کردارادا کرے گی ،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور شہر کو محفوظ بنانے کیلئے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔

Leave a reply