اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی. ڈی ایچ او

0
44

ڈی ایچ اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2679 ہو گئی جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 47 نئے کیسز جبکہ شہری علاقوں میں ڈینگی کے 46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے کل مزید 93 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی اسلام آباد میں ڈینگی کے 96 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے، ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 43 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 53 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جس کے بعد اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی کے رپورٹ ہوئے کیسز کی تعداد 2ہزار 331 ہو گئی تھی جو اب مزید بڑھ گئی ہے علاوہ ازیں اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ دنوں ڈینگی کے 401 کیسز رپورٹ ہوئے تھے لاہور 174، راولپنڈی 115 اور گجرانوالہ سے ڈینگی کے 41 کیسز رپورٹ ہوئے، ملتان 16،فیصل آباد 9، سرگودھا 7،خانیوال اور اٹک سے ڈینگی کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے. اس کے علاوہ وہاڑی اور سیالکوٹ سے ڈینگی کے 3،3 کیسز جبکہ گجرات، ساہیوال، بہاولپور،مظفرگڑھ، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈینگی کے2، 2 کیسزرپورٹ ہوئے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ والدین بے دھیانی میں 5 سالہ بچے کوغلط سکول میں اتار کر روانہ ہو گئے
آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات
مریم نواز آج لندن روانہ
یاد رہے کہ شہر قائد کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون جان کی بازی ہار گئی تھی، جاں بحق ہونے والی خاتون کا تعلق کراچی کے ضلع وسطی سے تھا۔ ڈینگی دراصل مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے جو کہ ڈینگی وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ وائرس شہری اور نیم شہری علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ ڈینگی کا وسبب بننے والا وائرس ڈینگی وائرس کهلا تا ہے۔ چار سیرو ٹائپس ہیں.

ڈینگی وائرس فی میل مچھر ایڈس کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ یہ مچھر 100 سے زائد ممالک میں عام ہے۔ ڈینگی وائرس ہونے کی وجوہات، علامات اور علاج و احتیاط بر وقت کرنے سے اس وائرس سے خود کو اور اپنے عزیزوں کو بچایا جا سکتا ہے۔ ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے، جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہےاور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے۔ ڈینگی کا مچھر عام طور پر رنگین ہوتا ہےاس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں۔

Leave a reply