ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

0
37

ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اوپر چلی گئی۔ تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کا اجلاس گزشتہ روز ویانا میں ہوا۔ اجلاس میں سعودی عرب نے جولائی میں تیل پیداوار کو محدود کرنے کے اوپیک پلس معاہدے کے تحت اپنی پیداوار میں نمایاں کٹوتی کا اعلان کیا۔

سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیزبن سلمان کا اتوار کو ویانا میں اوپیک پلس کے اجلاس کے بعد کہنا تھا کہ ’ضرورت پڑنے پرمملکت کی جانب سے یومیہ پیداوار میں 10 لاکھ بیرل تک کٹوتی کو جولائی کے بعد بھی بڑھایا جا سکتا ہے‘۔ روسی نائب وزیراعظم کا کہنا تھاکہ تیل پیداوار میں کٹوتی 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
گروپ نے 2024 سے مجموعی طور پر پیداواری اہداف کو مزید 14 لاکھ بیرل یومیہ تک کم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اوپیک پلس میں شامل ممالک دنیا کے خام تیل کا قریباً 40 فیصد پیدا کرتے ہیں۔ اوپیک پلس کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اوپر چلی گئی، ٹریڈنگ کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 77 ڈالر ہوگئی۔

Leave a reply