امپورٹڈ فنش پروڈکٹس پر6 فیصد ٹیکس، درآمدی اشیا مہنگی

0
37
اشیا

امپورٹڈ فنش پروڈکٹس پر6 فیصد ٹیکس، درآمدی اشیامہنگی

آئندہ مالی سال2023-24 کے بجٹ میں ٹیکس میں اضافے کے باعث درآمدی اشیامہنگی ہونےکاامکان جبکہ ایف بی آر کے مطابق 5لاکھ روپےسےزائدکی امپورٹڈفنش پروڈکٹس پرٹیکس بڑھانے، اور 5لاکھ روپےسے زائد کی امپورٹڈ فنش پروڈکٹس پر ٹیکس 5.5 کےبجائے 6 فیصد کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔ جس کے باعث درآمدگی اشیا مہنگی ہونے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے.

ایف بی آر کے مطابق 5لاکھ روپےسےزائدکےخواتین کےامپورٹڈپرس پرڈیوٹی 5.5 کےبجائے 6 فیصد،5 لاکھ روپےسےزائد کی امپورٹڈ عینک اورچشمے پرڈیوٹی 5.5 کےبجائے 6 فیصد اور5 لاکھ روپےسےزائدامپورٹڈ جوتوں پرڈیوٹی 5.5 سے بڑھا کر 6 فیصد کرنےکی تجویز ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
ایف بی آر کے ایک اعلامیہ کے مطابق امپورٹڈ کپڑوں پر ڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد ،5لاکھ سےزائدکےامپورٹڈجم کےآلات پرڈیوٹی 5.5 سےبڑھا کر6 فیصد کرنےکی تجویز ہے۔ حکام نے بتایا کہ امپورٹڈ فانوس پر ڈیویٹی 5.5 کے بجائے6 فیصد اورامپورٹڈ باتھ روم فٹنگز پر ڈیوٹی 5.5 کے بجائے 6 فیصد کرنے کی تجویزہے۔ جبکہ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافے سے درآمدگی اشیا مہنگی ہونے سے باہر سے درآمدگی کم ہوجائے گی.

ان کا مزید کہنا تھا اس سے خریداروں یا صارفین کو نقصان ہوگا اب جیسے لوگ باہر سے قیمتی موبائل فون منگواتے یا پھر دوسری اس قسم کی چیزیں جیسے لیپ ٹاپ وغیرہ کی درآمدگی میں بہت کمی ہوجائے گی.

Leave a reply