اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی، تاریخ طے ہو گئی، نواز شریف بھی تیار
اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی) سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سات اکتوبر سے دو دن پہلے اسلام آباد پہنچیں گے۔ یاد رہے کہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی سالوں سے لندن میں مقیم ہیں اور زیر علاج بھی ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی نومبر یا دسمبر تک پاکستان آمد متوقع ہے میاں محمد نوازشریف بھی لندن میں زیر علاج ہیں، باخبر ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار اور میاں محمد نوازشریف کے وکلاء اس سلسلے میں قانونی مشاورت کر رہے ہیں۔
میاں محمد نوازشریف نے مقدمات کا سامنا بھی وہ اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل میں بھی رہے ان کے ہمراہ ان کی بیٹی مریم نواز بھی جیل میں رہ چکی ہیں کوٹ لکھپت جیل میں وہ شدید بیمار ہو گئے اور علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان پہنچ کر سینیٹ میں حلف اٹھائیں گے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔ تاہم لندن سے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں سابق وزیراعظم میا ں محمد نوازشریف اور سینیٹر اسحاق ڈار کو سفر کرنے کے لئے پاسپورٹ پہلے ہی جاری کئے جا چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پاکستان میں قیادت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے عدالت میں سرنڈر کرنے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے آج اسحاق ڈار کی درخواست منظور کر لی ہے اور حکم دیا ہے کہ اسحاق ڈار کو گرفتار نہ کیا جائے،
احتساب عدالت نے ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خوشخبری سنا دی
وزیرخارجہ بلاول کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے
پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم