اہور:اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورت حال پراسد عمرسے مناظرہ کرنے انکارکردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی اورکھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان کے ساتھ پاکستان کی معاشی صورت حال پرگفتگوکرتے ہوئے میاں نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اسد عمر سے مناظرہ کرنے سے انکارکردیا
باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی مبشرلقمان کی طرف سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ عمران خان کی حکومت کے پہلے وزیرخزانہ اسدعمرسے آمنے سامنے بیٹھ کر ملکی معیشت پر گفتگوکرنے کےلیے تیارہیںتو اسحاق ڈار نے پہلے تواثبات میں گفتگوشروع کی لیکن ساتھ ہی بتا دیا کہ وہ اسد عمر کے ساتھ نہیں کسی اورماہرمعاشیات سے بات کرسکتے ہیں
باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے ن لیگ کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مناظرے کا اس وقت پوچھا جب وہ بار بار اس حکومت کو معاشی عدم استحکام کا ذمہ دارقراردے رہے تھے،ایک موقع پر مبشرلقمان نے اسحاق ڈارکومعاشی مناظرے کی طرف لانے کے لیے یہ دلیل پیش کی کہ چونکہ وہ سابق وزیرخزانہ اورپاکستان تحریک انصاف کا چہرہ ہیں آپ ان سے معاشی حالات کے بارے میں آمنے سامنے بات کریں لیکن اسحاق ڈار نے انکار کردیا








