آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے

آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کابل پہنچ گئے

ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ سینئر پاکستانی حکام کا وفد بھی کابل پہنچا ہے جنرل فیض حمید طالبان قیادت سے پاک افغان تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے، افغانستان پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی کی پاکستانی صحافیوں سے بھی ملاقات ہوئی ہے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید افغان طالبان کے وفد سے ملاقات کریں گے،افغان طالبان سے پاکستان کے ساتھ تعلقات، سیکورٹی امور پر بھی بات چیت ہو گی افغان حکومت کے مستقبل اور پاک افغان تعلقات پر مشاورت ہوگی

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کابل میں مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سفیر سے ملنے آیا ہوں کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہونگی ان کا انتظام پاکستانی سفیرکریں گے ،مستقبل میں بھی افغان امن کے لئے کام کرتے رہیں گے پریشان ہونے کی ضرورت نہین سب ٹھیک ہو گا ،افغانستان کی بہتری کے لئے کام کرتے رہیں گے

سینئر صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے حکام کے ہمراہ آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں ۔ جنرل فیض حمید طالبان شوریٰ کی دعوت پر کابل پہنچنے والے اعلیٰ ترین درجہ کے غیر ملکی عہدیدار ہیں۔ جنرل فیض حمید اور طالبان کے مابین پاک طالبان سیکورٹی اقتصادی تجارتی تعلقات کے فوری مستقبل پر تبادلہ خیال ہو گا۔

گزشتہ روزطالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان یوتھ فورم کی عالمی کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ اسے افغانستان سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا ، انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے لئے پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں، افغان سرزمین ‏‏کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

پیرس حکومت طالبان سے مذاکرات کررہی یا نہیں؟ فرانسیسی وزیر خارجہ نے بتا دیا

واضح رہے کہ افغانستان پر 15 اگست کو طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا کابل میں داخلے کے بعد غیر ملکی افواج کے انخلا کا سلسلہ تیز ہو گیا تھا، 31 اگست تک امریکی فوج کابل سے نکل گئی جس کے بعد طالبان نے نئی حکومت بنانے کا اعلان کیا، طالبان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل میں سب کو شامل کیا جائے گا، گزشتہ روز جمعہ کے بعد نئی حکومت کا اعلان ہونا تھا تا ہم اسے موخر کر دیا گیا، اب امکان ہے کہ نائن الیون کے موقع پر طالبان اپنی حکومت کا اعلان کر سکتے ہیں

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

Comments are closed.