وفاقی دارالحکومت میں کرونا کا پھیلاؤ تیز، ایک اور تعلیمی ادارہ سیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر تعلیمی ادارے سیل کرنے کا معاملہ ،اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی نائن ون میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے
ڈی ایچ او زعیم ضیاء نے تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو مراسلہ بھیج دیا، ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز جی نائن ون میں دو کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد کے 53 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز نکلنے پر سیل کیا جا چکا ہے۔
ڈی ایچ او زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ 58 سے زائد نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو مکمل سیل کیا جا چکا ہے۔ اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 152 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا
پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
قبل ازیں اسلام آباد کے مزید 4 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تصدیق ہو گئی،ڈی ایچ او نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا،اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز جی سکس ٹو میں 2کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں جی الیون تھری کے نجی اسکول میں 2 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں ایف ایٹ ون نجی اسکول میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان
جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس
تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام
تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات
اسلام آباد کے دو کالج اور تین اسکولوں کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔ ہرانسٹی ٹیوٹ میں کوویڈ 19 کے 2 مثبت کیسز سامنے آئے تھے۔تعلیمی اداروں کی عمارتوں کو فی الحال سیل کردیا گیا ہے ، اور ڈس انفیکشن جاری ہے۔ وزارت نے انسٹی ٹیوٹ میں موجود تمام طلبہ اور عملے کے ٹیسٹ کا بھی حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ادارے غیر متعینہ وقت تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے
این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے