اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز اور بولی کو تکنیکی طور پر منظورکرلیا گیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ میں حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے جس میں ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز اور بولی تکنیکی طور پر منظورکرلی گئی، ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ کے لیے بڈ بھی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرزکراچی میں جمع کرا دی گئی ہے، اسلام آباد ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے، آوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کمپنی کی پیشکش کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں آج پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری ملنے پرترکیہ کی کمپنی کو اسلام آباد ائیرپورٹ آؤٹ سورسنگ پر حوالے کیا جائے گا، ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے عمل کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی اور اس متعلق سیکرٹری ایوی ایشن احسن منگی وزیراعظم کو آج آگاہ کریں گے، دو کمپنیوں کے نمائندوں کے تاخیر سے آنے پر انہیں تکنیکی آؤٹ کردیا گیا جس کے بعد ترکیہ کی کمپنی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی دی، ٹینڈر کی منظوری کا عمل سیکریٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں جاری رہا، حکومت اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو بھی آؤٹ سورس کرنے ارادہ رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دی گئی ہے، وزارت خزانہ نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالر دےگی جب کہ خلاف ورزی کیے جانے پر ایڈوانس پیمنٹ ضبط اور معاہدہ کینسل ہو جائے گا،اسلام آباد ائیرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمہ ہوگی، ائیرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی،تھرڈ پارٹی کو ائیر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔

عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

Shares: