اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پائلٹس کے لئے امتحانی مرکز کا افتتاح

0
137
islamabad

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پائلٹس کے لیے جدید ترین امتحانی مرکز کا افتتاح کردیا۔نیا امتحانی مرکز پاکستان کے شمالی علاقوں میں خواہشمند پائلٹس کو بہتر رسائی اور سہولت فراہم کرے گا۔

افتتاحی تقریب (آئی آئی اے پی) میں ہوئی اور اس کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی، ایئر مارشل (ر) فرحت حسین خان نے کی۔ تقریب میں سیکرٹری ایوی ایشن، ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ریگولیٹری)، ڈائریکٹر پرسنل اینڈ لائسنسنگ، اور منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

اس موقع پر برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی انٹرنیشنل کے نمائندے مسٹر میٹ مارگیسن اور مسٹر ایان سانڈرز بھی موجود تھے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں اس امتحانی مرکز کے قیام کے ساتھ، شمالی علاقہ جات سے پائلٹ امتحانات میں شرکت کرنے والے امیدوار اب (پی سی اے اے) کی جدید سہولیات، جدید تکنیکی مدد، اور UKCAAi اور پاکستان میں برٹش کونسل کے تعاون سے ان کی ماہرانہ تکنیکی اور انتظامی نگرانی سے مستفید ہو سکیں گے۔

پی سی اے اے پاکستان میں مستقبل کے پائلٹوں کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس کا مقصد ہوا بازی میں رائج عالمی معیار کے حصول میں ان کی ترقی اور کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔

رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

جعلی پائلٹس کے لائسنس ،دو ہفتوں میں وزارت ایوی ایشن سے رپورٹ طلب

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کو مجموعی طور پر 383 بلین کا خسارہ ہے 

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

جعلی پائلٹ لائسنس بحال کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 15دن کا الٹی میٹم

دیو آنند پاکستان ایئرفورس کی تاریخ کے پہلے ہندو پائلٹ بن گئے

سینیٹر سلیم مانڈوی والا ڈی جی سول ایوی ایشن پر برہم ہو گئے،

Leave a reply