اسلام آباد ہائیکورٹ ،اعظم سواتی کے فارم ہاؤس پر سی ڈی اے آپریشن اور نوٹس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
اہلیہ طاہرہ سواتی کی جانب سے سی ڈی اے حکام کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی.،جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی صرف نوٹس کرکے جواب مانگ رہے ہیں اور درخواست کو یکجا کر دیتے ہیں، آپ جس ایشو پر توہین عدالت چاہتے ہیں وہ آپ کی استدعا تھی نہ کورٹ کا ایسا کوئی آرڈر،آپ نے کہا تھا کہ سی ڈی اے کو تعمیرات گرانے سے روکا جائے، آپ خود غیر قانونی تعمیرات گرانے کے لیے تیار تھے، آپ کی استدعا یا کورٹ آرڈرز میں پراپرٹی ڈی سیل کرنے کا کہیں ذکر نہیں،
اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ
عدالت نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا
گائے لان میں کیوں گئی؟ اعظم سواتی نے 12 سالہ بچے کو ماں باپ بہن سمیت گرفتار کروا دیا تھا
پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔
اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح طے کیا؟
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی ،درخواستگزار کی جانب سے علی نواز کھرل ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی
واضح رہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کا فارم ہاوس سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے سیل کیا ، پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کا فارم ہاوس بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا