باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے،
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونہی پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو روکا تو دھماکا ہو گیا ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو گرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے
دوسری جانب شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد میت پولیس اور اس کے ورثا کے حوالے کر دی گئی، دوسری ڈیڈ باڈی کو پمز کے مردہ خانہ میں منتقل کر دیاگیا، شہید پولیس اہلکار کی دونوں ٹانگوں پر فیکچر تھے پیٹ بھی کھلا ہوا تھا،
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کہ بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی ہے جس کا ٹارگٹ ہائی ویلیو تھا اسلام آباد پولیس نے فرض شناسی کا شاندار مظاہرہ کیا اور تلاشی کے عمل کے دوران ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا گاڑی میں 2 خودکش بمبار تھے دھماکے میں دونوں دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ تلاشی کے عمل کے دوران ہی ایک پولیس اہلکار شہید بھی ہو گیا
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں
حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی
سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار
عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں
اسلام آباد میں خفیہ اطلاعات پرسی ٹی ڈی اورحساس اداروں نے آپریشن کیا ہ
اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کو خراج عقیدت پیش








