کیا اسلام آباد ہائیکورٹ اس ملک کے نظام کو ٹیک اوور کرلے؟ عدالت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر دلائل طلب کر لئے
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی سی بی کے امور الیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا لاہور ہائیکورٹ سے کوئی فیصلہ آیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ سے ریلیف ملا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے صرف یہ کہا تھا یہ تعیناتیاں اپریل میں ہوئیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی دیکھ لیتے ہیں،آپ نے 5 مختلف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ایک عدالت حکم امتناع پر فیصلہ دے چکی ہے

عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پی سی بی کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپورٹس کلب کی اپنی تنظیمیں اور سٹرکچر ہوتے ہیں، بلوچستان ہائیکورٹ نے کیا فیصلہ دیا؟ کلب اور ایسوسی ایشنز کے اپنے اور الیکشن کمیشن کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے عدالت کی مداخلت نہیں ہونی چاہئے،

وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ یہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ اس ملک کے نظام کو ٹیک اوور کرلے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر دلائل طلب کر لئے

خدیجہ شاہ، صنم جاوید و دیگر کی درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ
ہولی تہوار سے متعلق ایچ ای سی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار
بچوں کیلئےفارمولا ملک پربھاری ٹیکس لگایا جانا چاہیئے،ماہرین صحت
جعلی افغان پاسپورٹ کے ذریعے اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
رابعہ سلطان جناح ہاوس پر حملہ کی تفتیش میں پولیس کو مطلوب تھیں,پنجاب حکومت
ہتک عزت دعویٰ: خواتین عوامی طور پر جنسی ہراسانی سنگین جیسے جھوٹے الزامات لگا سکتی ہیں،میشا شفیع
سربراہی اجلاس میں دعوت دینے اور پرتپاک میزبانی پروزیراعظم کا فرانسیسی صدر کا شکریہ

Comments are closed.