باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے شہری کو ہراساں کرنے کے معاملے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایف آئی اے کے کنڈکٹ پر سوالات اٹھا دیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے اتنا پراسرار نوٹس کیوں جاری کیا؟ نوٹس پرتاریخ اورطلب کرنے کی وجہ بھی نہیں لکھی؟ آپ قانون اور عام پبلک کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،اگرکوئی شکایت آئی توضرور انویسٹی گیٹ کریں، چھاپا مارنے کی اجازت کس نے دی؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ لوگوں کے گھروں میں چھاپےمارنا شروع کردیں، آپ کو معلوم ہے کہ چھاپا مارنے کے کیا نتائج اور اثرات ہوتے ہیں،پڑوسی اور ہمسائے دیکھتے ہیں کہ پتا نہیں کیوں چھاپا مارا گیا ہے؟ یہ عدالت آپکو اجازت نہیں دے گی، آپ نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے،

عدالت نے کہا کہ آپ اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں، کس سیکشن کے تحت آپ نے یہ چھاپا مارا؟ اگرایف آئی اے کو کوئی پرائیویٹ آدمی کہہ دےتوکیا آپ چھاپا مارنا شروع کردیں گے؟ چھاپا مارنے سے پہلے کون سا میٹریل آپ کے پاس تھا؟ کیا آپ کسی تصدیق کے بغیر چھاپے ماریں گے؟یہ بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے، آزادی اظہار رائےہی سوسائٹی میں تبدیلی لاتی ہے، آپ کو پتا ہے چھاپے مارنے کا اثرکیا ہوتا ہے؟ آپ بلاوجہ ایک بندے کو کرمنل بنا رہے ہیں،

تم کون ہوتے ہو میری ویڈیو بنانے والے؟ مریم نواز برہم

ویڈیو سیکنڈل، ناصر جنجوعہ کے خلاف شواہد نہیں ملے، ایف آئی اے،جج کا کیس سننے سے معذرت

سینئر افسر کے ساتھ یہ ہورہا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟ عدالت کے ریمارکس

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

جہانگیرترین کی وزیراعظم کے ساتھ صلح کی کوشش کا کیا بنا؟ مبشر لقمان نے کیا انکشاف

ایف آئی اے حکام نے عدالت میں کہا کہ چھاپا نہیں مارا، تفتیشی افسر صرف ایڈریس کی تصدیق کیلئے پٹیشنر کے گھر گئے تھے ،عدالت نے شہری کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد کے شہری نے ایف آئی اے کی جانب سے چھاپا مارنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا،اور درخواست میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایف آئی اے حکام نے گھر پر چھاپا مارا، ہراساں کرنے سے روکا جائے،

چائلڈ پورنوگرافی کے خلاف سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے کا آپریشن،ایک ملزم گرفتار

Shares: