اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی
عدم برداشت،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ن لیگی رہنماؤں کے ساتھ خواتین کی مبینہ بدتمیزی کی اطلاعات ہیں،
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے تا ہم ابھی تک اس حوالہ سے کوئی ویڈیو یا تصاویر سامنے نہیں آ سکیں، نہ ہی خواتین یا ن لیگی رہنماؤں کی جانب سے پولیس کو کاروائی کی درخواست دی گئی،سوشل میڈیا پر کئے گئے دعوے کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور حنیف عباسی نجی ریسٹورنٹ میں تھے کہ دو تین خواتین وہاں پہنچیں اور ووٹ چور کے نعرے لگانا شروع کر دیئے، اس موقع پر حنیف عباسی نے موبائل سے ویڈیو بنائی تو ایک خاتون نے مبینہ طور پر حنیف عباسی کا گریبان پکڑ لیا، خواجہ سعد رفیق حنیف عباسی کو لے کر گاڑی کی طرف چلے گئے اور موقع سے روانہ ہو گئے،واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 6 میں پیش آیا،پولیس کی جانب سے واقعہ کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،
حنیف عباسی نے نجی ٹی وی پر خواتین کے حوالہ سے پیش آنے والے واقعہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا مزاج بہت نرم ہے، خواتین کے ساتھ بحث نہیں کرتا، دوسرے تیسرے دن کوہسار کی طرف جاتا ہوں، خواتین، بچے ہوتے ہیں، آج بھی خواتین ،فیملیز تھیں، کارنر پر تین خواتین تھیں جنہوں نے بدتمیزی کی، اب یہ لندن تو نہیں ، انہوں نے پہلے میاں صاحب بارے نعرے لگائے، ہم نے نظر انداز کیا پھر اونچی آواز میں بولیں تو میں نے انکو سمجھایا کہ آپ میری بہنیں ہیں،بہنوں کی جگہ ہے، انہوں نے ایک لفظ استعمال کیا جس پر میں نے سنائیں، انہوں نے میرا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، دو نعرے لگائے جومیں یہاں نہیں بتانا چاہتا، میں خواتین کا احترام کرتا ہو ں لیکن کتنا برداشت کریں کہ ہم سر آگے رکھ دیں اور وہ آگے آ کر جوتے ماریں ، پھر آپ یہ کہیں گے کہ ویڈیو آئی ہے کہ حنیف عباسی جوتے کھا رہا ہے، سب کی عزت کرتے ہیں کسی سے بدتمیزی نہیں کرتے ہم،
پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان
جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار
نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد
اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف
پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان
نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ
موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق
جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان
ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی جانب سے ٹویٹر پر کہا گیا کہ وضاحتی نوٹ :کوھسار مارکیٹ میں خواجہ سعدرفیق صاحب کیساتھ کسی سے تلخ کلامی یا جھگڑے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا البتہ وہ اس واقعہ کےعینی گواہ ضرورھیں ۔نامعلوم خواتین نےStreet1 کیفےمیں آوازے کسے،سمجھانے بجھانے پرانہوں نےعباسی صاحب سے بلا اشتعال بدکلامی کی،ھاتھا پائی کا کوئی واقعہ ھوا نہ ھونا ممکن تھا-حنیف عباسی صاحب کی وضاحت حقائق کے عین مطابق ھے-ایک مخصوص گروپ کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا شرمناک ھے-
وضاحتی نوٹ :
کوھسار مارکیٹ میں خواجہ سعدرفیق صاحب کیساتھ کسی سے تلخ کلامی یا جھگڑے کا کوئ واقعہ پیش نہیں آیا البتہ وہ اس واقعہ کےعینی گواہ ضرورھیں ۔
نامعلوم خواتین نےStreet1 کیفےمیں آوازے کسے،سمجھانے بجھانے پرانہوں نےعباسی صاحب سے بلا اشتعال بدکلامی کی،ھاتھا پائ کا کوئ واقعہ ھوا… pic.twitter.com/RWHu8aHiMT— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 21, 2024