اسلام آباد میں میاں چنوں کی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ ایف آئی آر درج کرلی گئی

0
34
crime

اسلام آباد میں میاں چنوں کی نوجوان لڑکی سے اجتماعی زیادتی؛ ایف آئی آر درج کرلی گئی

اسلام آباد کے علاقے ایف 9 میں مسلح افراد نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر درج کرادی جس میں بتایا ہے کہ زیادتی سے قبل ملزمان نے تشدد کا بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق جمعرات 2 جنوری کو پراپرٹی سے متعلق کام کرنیوالی لڑکی ایف 9 پارک میں اپنے دوست کے ساتھ بیٹھی تھی کہ دو مسلح افراد وہاں پہنچے اور انہیں قریبی جنگل کی طرف لے گئے۔


لڑکی کا ایف آئی آر میں کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نے تشدد کے بعد باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، جاتے ہوئے دھمکیاں دیتے رہے کہ کسی کچھ نہ بتانا اور جنگل کی طرف بھاگ گئے۔ لڑکی نے مزید کہا ہے کہ دونوں ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کرسکتی ہوں، مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کرنے کے بعد طبی نمونے فارنزک لیبارٹری کو ارسال کردیئے گئے ہیں، جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے گمشدہ بیگ کو قلیل وقت میں تلاش کر کے اصل مالک کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بیگ میں قیمتی کاغذات اور چیک بک موجود تھے اور شہری نے بیگ ملنے پر پولیس ٹیم کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply