وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہو گئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں منکی پاکس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز رپورٹ ہو گئے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں منکی پاکس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاویداکرم کا کہنا ہے کہ منکی پاکس ابھی وبا کی شکل میں نہیں ہے، منکی پاکس کو ٹیسٹ کرنےکی سہولت موجودہے لیکن فی الوقت ویکسین نہیں ہے، بیرون ملک سے ویکسین منگوانے کے انتظامات کر لیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انہوں نے بتایا کہ 9سے 15سال کے بچے منکی پاکس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، چلڈرن اور جنرل اسپتال میں آئسولیشن وارڈز بنا دیے ہیں۔ سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کہتی ہیں کہ منکی پاکس کے مریض سے رابطے میں آنے والوں کو آئسولیشن میں رکھ کر مانیٹر کرنا ہوگا، مریضوں کو انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشیئس ڈیزیزز میں رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منکی پاکس کی ٹیسٹ کٹس دستیاب نہیں ہیں، سیمپلز این آئی ایچ یا بیرون ملک بھیجے جا سکتے ہیں۔

Shares: