اسلام آباد میں جرائم بڑھ گئے،پولیس کی اپنی رپورٹ میں انکشاف

کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔
ICTP

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں بھی اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ پچھلے سال کے مقابلے میں رواں برس جرائم بڑھے ہیں یہی وجہ ہے کہ رواں سال کل 18 ہزار 320 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے

پولیس نے اپنی کارکردگی رپورٹ شیئر کی ، پچھلے سال کی نسبت اس سال زیادہ مقدمے درج ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام آباد میں جرائم بڑھ چکے ہیں،

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ راہزنی، ڈکیتی کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 11 فیصد کمی ہوئی۔ رواں سال کے دوران 1355 مجرمان گرفتار، جو سال 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔سال 2023 میں کل 546 گینگز کی بیخ کنی کی گئی، جو پچھلے سال کے مقابل 33 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کل 18 ہزار 320 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے.26 کروڑ 07 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مال مسروقہ برآمد، جو سال 2022 کے مقابلے 65 فیصد زائد ہے

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ہائی سیکیورٹی زون کی سیکیورٹی کیلئے 1605 مزید نفری تعینات کی گئی جو سال 2022 کے مقابل 35 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کے دوران مجرمان کو عدالتوں سے سزا کی شرح پچھلے سال سے 18 فیصد زائد ہے.اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن بھی جاری ہے۔ اسلام آباد سے ابھی تک 451 غیرقانونی مقیم غیرملکی گرفتار کئے گئے۔گرفتار افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں 65 مقدمات درج کئے گئے۔ پاکستان میں رہنے کے لئے پاکستان کے قوانین پر عمل کرنا لازم ہے۔غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملازمت، پناہ اور غیر قانونی مدد فراہم کرنا قابل دست اندازی پولیس جرم ہے۔ شہریوں سے گذارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں، کسی بھی ایمرجنسی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ،بچے بھی اغوا ہونے

پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

Comments are closed.