مدارس کے طلبہ آزادی مارچ میں شریک ہونگے یا نہیں.. وفاق المدارس نے اپنا فیصلہ سنا دیا

0
47

اسلام آباد(نمائندہ باغی)اتحاد تنظیمات مدارس یا وفاق المدارس کا آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے کوئ اجلاس نہیں ہوا,وفاق المدارس اور تنظیمات مدارس تعلیمی ادارے ہیں انہیں زیر بحث لانے سے گریز کیا جائے,خواہشات کو خبر بنا کر پیش کرنے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اس بات کی وضاحت اتحاد تنظیمات مدارس کے ترجمان اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کیا انہوں نے کہاوفاق المدارس یا اتحاد تنظیمات مدارس کے کسی اجلاس میں آزادی مارچ میں شرکت یا عدم شرکت کا موضوع زیر بحث یا زیر غور نہیں آیا-انہوں نے واضح کیا کہ وفاق المدارس اور اتحاد تنظیمات مدارس تعلیمی ادارے ہیں انہیں بلاوجہ خبروں کا موضوع بنانے سے گریز کیا جائے مولانا جالندھری نے کہا کہ صحافی دوست خواہشات کو خبر بنانے سے گریز کریں

Leave a reply