وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے اساتذہ و ملازمین کا احتجاج،تنخواہیں نہ مل سکی۔وفاقی اردو یونیورسٹی شدید مالی و انتظامی بحران کا شکار

وفاقی اردو یونیورسٹی اس وقت شدید انتظامی و مالی بحران کا شکار ہے۔ مستقل وائس چانسلر نہ ہونے اور عارضی طور پر وائس چانسلر کے عہدے کے حصول کے لئے اردو یونیورسٹی کراچی کیمپس کے اساتذہ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ معاملات سندھ ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں۔ یونیورسٹی آرڈینینس کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں قائم کیا جانا لیکن ابھی تک اس ضمن مین کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے۔ اس تمام صورت حال میں اسلام آباد کیمپس کے طلباء، اساتذہ و ملازمین سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ ایک سال سے زائد عرصہ سے اسلام آباد کیمپس کے ملازمین تنخواہوں ، ہاوس سیلنگ و دیگر واجبات کے سلسلے پریشان ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ چکی ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ارد و یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے اساتذہ و ملازمین خود کشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔

اساتذہ و ملازمین کا کہنا ہے وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد کیمپس کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہاہے۔ اسلام آباد کیمپس میں رواں سمسٹر میں طلباء کی فیس کی مد میں جمع رقم موجود ہونے کے باوجود کراچی انتظامیہ کی طرف سے اسلام آباد کیمپس کے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جارہی۔ وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس مورخہ 20 نومبر کو ایوان صدر میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے تمام اساتذہ و غیرتدریسی اعمال کی جانب سے جناب صدر پاکستان، وفاقی وزارت تعلیم، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سینیٹ ممبران سے مطالبات کئے گئے ہیں۔

مطالبات میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیمپس کے تمام ملازمین کو فوری طور پر تنخواہوں اور دیگر بقایاجات کی ادائیگی کی جائے اور تنخواہوں کے مسئلے کو مستقل حل کیا جائے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کی جائے۔ یونیورسٹی آئین کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جائے۔اسلام آباد کیمپس کو معاشی طور پر خود مختار ی دی جائے اور گورنمنٹ کی جانب سے دی گئی گرانٹ میں سے اسلام آباد کیمپس کا مقرر کردہ فیصد حصہ دیا جائے۔ اسلام آباد کیمپس میں طلباء سے وصول شدہ فیس کی رقم کو کسی دوسرے کیمپس میں منتقل کرنے پر پابندی لگائی جائے۔ موجودہ معاشی بحران کے مستقل حل کے لئےاسلام آباد کیمپس میں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق نئے تعلیمی پروگرامز شروع کیے جائیں ۔

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Shares: