گرفتاری سے بچنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

0
46
ecl

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کا معاملہ ،تاحال گرفتاری سے بچنے والوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا

اس ضمن میں وزارت داخلہ کو باقاعدہ درخواست موصول ہو گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے راجہ خرم نواز، اخلاق اعوان اور علی اعوان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ملک حسنین اور ملک عامر علی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔خدشہ ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ملک سے فرار ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالہ سے درخواست میں سفارش کی گئی ہے کہ ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں تاکہ ملزمان کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکا جائے۔ ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کھنہ پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج ہے

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف منڈی بہاو الدین کے رہنما فیصل مختار گوندل گرفتار کر لئے گئے،فیصل مختار گوندل کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ،فیصل مختار گوندل بیرون ملک جانے کے لئے ائیر پورٹ پہنچے سٹاپ لسٹ میں نام ہونے پر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا

قبل ازیں تحریک انصاف کی سابق خاتون رکن قومی اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ،کراچی سے تحریک انصاف کی رہنما صائمہ ندیم بیرون ملک جا رہی تھیں کہ ایئر پورٹ سے انہیں روکا گیا ہے، صائمہ ندیم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 503 سے کینیڈا جا رہی تھیں، صائمہ ندیم کو پرواز ٹیک آف ہونے تک آگے نہ جانے دیا گیا، صائمہ ندیم کو پرواز کی روانگی کے بعد پولیس ساتھ لے گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق صائمہ ندیم کا نام سیکورٹی اداروں کی اس فہرست میں موجود ہے جو بیرون ملک فرار ہونا چاہتے ہیں، نو مئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش میں ہیں،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

Leave a reply