پولیسنگ میں جدت کو اپناتے ہوئے اسلام آباد پولیس کا ایک اوراہم اقدام سامنے آیا ہے،ایف آئی آر ایس ایم ایس الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں انوسٹی گیشن ونگ نے پولیسنگ میں جدت کو اپناتے ہوئے شہریوں کی سہولت اور باخبر رکھنے کیلئے ایک خود کار نظام کے تحت ایف آئی آر ایس ایم ایس الرٹ سسٹم کا آغاز کر دیا ہے اس جدید اور خود کارنظام کے تحت شکایت کنندہ اور تفتیشی کو ایک ساتھ ایس ایم ایس الرٹ موصو ل ہو گا شکایت کنندہ کو اس کی درخواست پر کی گئی کارروائی ، مقدمے کے اندراج اور متعلقہ تفتیشی افسر کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا ایس ایم ایس کے ذریعے پیغا م موصول ہونے پر تفتیشی افسر فوری طور پرمدعی مقدمہ سے رابطہ کرتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج اور تفتیش کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرے گا مزید یہ کہ اس سلسلے میں وقتاً فوقتاً سینئر افسران بھی مدعی مقدمہ سے رابطہ میں رہیں گے اور تفتیش کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہی حاصل کریں گے ایف آئی آرایس ایم ایس الرٹ متعارف کرانے کا مقصد زیروٹالرینس کی پالیسی کو اپناتے ہوئے شہریوں کو بروقت مقدمات کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ رکھنا ہے ۔

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد کی کاوشوں سے شہریوں کی سہولیات کے لیے آن لائن اپوائنمنٹ سسٹم، ای چوکی، چپ کارڈ ڈرائیونگ لائسینس، پولیس سروس سنٹر جیسے اقدامات متعارف کروائے جاچکے ہیں اسلام آباد پولیس کے ان اقدامات کو عوامی حلقوں میں بھرپور سراہا جارہا ہے اسلام آبادپولیس اور عوام ساتھ ساتھ کی پالیسیوں کو یقینی بنا نے میں مصروف عمل ہے۔

Shares: