اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کا زیر تعمیر پل ایک بار پھر گرگیا
اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کا زیر تعمیر پل گرگیا
پل گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،گارڈرز کو کرین کی مدد سے دوبارہ اٹھانے کاعمل جاری ہے بہارہ کہو میں گزشتہ ہفتے 25 فروری کو اسی زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گری تھی بہارہ کہو میں شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جا ں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے
اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کے پل سے گارڈرز گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج۔۔!! pic.twitter.com/SYWBvKhk0F
— Khurram Iqbal (@khurram143) March 2, 2023
چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ کرین سلپ کی وجہ سے پل کا ایک حصہ گرگیا،انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی سیفٹی اور ہیلتھ پر سمجھوتانہیں کیا جاسکتا،واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی
23مارچ تک منصوبے کی تکمیل کا سی ڈی اے کو الٹی میٹم دیا گیا تھا، منصوبہ مکمل کرنے کے لئے اپریل تک کا وقت مانگا گیا تھا، منصوبے پر جلد بازی میں کام کی وجہ سے ایک بار پھر نقصان ہوا،
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بھارہ کہو کے علاقہ میں زیر تعمیر پل کے گارڈرز گر گئے۔گارڈرز گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں۔ چھوٹی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک اہلکار موجود ہیں۔
بھارہ کہو کے علاقہ میں زیر تعمیر پل کے گارڈرز گر گئے۔
گارڈرز گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں۔ چھوٹی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک اہلکار موجود ہیں۔#ICTP #Islamabad
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 2, 2023
قبل ازیں بہارہ کہو بائی پاس منصوبہ کے چند روز قبل ہونے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی حادثے کی وجہ ٹریفک پولیس کی غلطی اور نااہلی قرار دیا گیا بہارہ کہو منصوبہ کے باعث مری روڈ کوبڑی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا ،اسلام آباد، کشمیراور مری جانے والوں کو متبادل روٹ دیا گیا تھا ٹریفک پولیس نے رات کے وقت بڑی گاڑیوں کو منصوبے کے راستے سے گزرنے کی اجازت دی حادثے کی رات 30 سے زائد ٹریلرزیر تعمیر پل کے نیچے سے گزرے اوورلوڈڈ ٹریلر کے گزرنے سے منصوبے کی شٹرنگ کو نقصان پہنچا ٹریلر نے دو پلوں کی شٹرنگ کو متاثر کیا تھا
وزیراعظم شہباز شریف نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس منصوبے سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا 5 اعشایہ 4 کلومیٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ میں بھی مکمل ہو جایا کرتے ہیں
دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت
ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار
زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار