مزید دیکھیں

مقبول

سی ایس ایس 2024 کے تحریری نتائج کا اعلان

سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج...

پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا...

مودی کے اقدام سے بھارتی معیشت تباہ، ائیر لائن انڈسٹری کریش کرگئی

بھارتی وزیراعظم مودی کے اقدامات سے بھارتی ائیرلائن...

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، شیخ رشید کو جیل بھجوا دیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد کو سخت سیکورٹی حصار میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی پیش کر دیا گیا

پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی اور شیخ رشید کو جیل بھجوا دیا،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،شیخ رشید احمد پر 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے اور توڑ پھوڑ کرنے کا الزام ہے

دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل کی جانب سے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی گئی ،وکیل شیخ رشید نے کہا کہ شیخ رشید کو حراست میں رکھنے کے باوجود پولیس تفتیش میں کوئی پیش رفت نہ کر سکی، شیخ رشید کے گھر کی تلاشی کی گئی اور پھر سیل کیا گیا، ہائی کورٹ کی مداخلت پر شیخ رشید کے گھر کو ڈی سیل کیا گیا، پولیس کی جانب سے شیخ رشید کے بیانات کی یو ایس بی بھی پیش کی گئی، شیخ رشید کی جانب سے جیل میں بہتر سہولیات اور ملاقات کی دو درخواستیں بھی دائر کی گئی، عدالت نے شیخ رشید کو جیل میں رہائش اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا، عدالت نے حکم دیا کہ جیل میں شیخ راشد شفیق اور وکلاء کو ملنے کی بھی اجازت ہو گی، شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر 31 جنوری کو دوبارہ پیش کیا جائے گا

خانہ کعبہ کی چھت کا واسطہ، پی ٹی آئی کارکنان قلم دوات کو ووٹ دیں، شیخ رشید
شیخ رشید نے عدالت سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں خانہ کعبہ کی چھت پر جانے والوں میں شامل ہوں، یہ سب مقدمے فراڈ ہیں، میں مر جاؤں گا، اصلی ہوں نقلی ہوں، خانہ کعبہ کی چھت کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ پی ٹی آئی کارکنان قلم دوات کو ووٹ دیں اور مجھے جیل سے کامیاب کروائیں.

شیخ رشید احمد کو جب عدالت لایا گیا تو شیخ رشید کومیڈیا سے بات کرنے سے روک دیا گیا،شیخ رشید نے زبردستی دروازو کھول کر کہا جو پی ٹی آئی کا حلالی ورکر ہے قلم دوات کو ووٹ دے گا،پولیس نے ذبردستی گاڑی کا دروازہ بند کر دیا،

https://twitter.com/BaaghiTV/status/1747522699373801937

شیخ رشید احمد کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئے ،سردار عبدالرزاق ایڈوکیٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد پرعزم ہے، ان کو ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا، پولیس کے پاس شیخ رشید کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں،شیخ رشید احمد کو تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی اور ایک مقدمے میں خارج کر دی گئی، اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے کیا شواہد پیش کرے گی، شیخ رشید پر جو الزامات ہیں اس میں جسمانی ریمانڈ نہیں بنتا،

 شیح رشید کی این اے 56 سے کاغذات نامزدگی منظور

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ رشید کی نو مئی کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا شیخ رشید کو آج عدالت پیش کیے جانے کا امکان ہے ،پولیس شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan