اسلام آباد: مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب:وزیردفاع کا خطاب

0
67

اسلام آباد: مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ عرب دنیا کے بڑے بڑے مہمان بھی اس تقریب میں موجود تھے اوراس موقع پر عرب امارات کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کرکے خوشیوں کو دوبالا کیا

ذرائع کے مطابق اس اہم تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہیں‌، ان کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی بھی موجود تھے ،دیگر مہمانون میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان موجود، پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ ،سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے اعلی افسران بھی تقریب کا حصہ تھے

 

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانے بجائے گئے،متحدہ عرب امارات کا روایتی رقص اور مسحور کن موسیقی سے بھی حاضرین لطف اندوز ہوئے

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی کا تقریب سے خطاب ہوا ہے ،جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دوستانہ تعلقات، بہترین تعاون اور بھائی چارہ موجود ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ اور انتہائی قریبی تعلقات ہمارا اثاثہ ہیں ،عرب امارات برادراسلامی ملک پاکستان کے برادرانہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات برادر ملک، دونوں ممالک کے مابین طویل اور بہترین تعلقات ہیں،متحدہ عرب امارات میں خاندان کے ساتھ 13 سال گزارے،امارات میں دوبئی اور ابوظہبی میں مقامی بینک میں خدمات سرانجام دیں

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان، امارات دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پوری اتری،متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا،متحدہ عرب امارات کے عوام کو قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاک، امارات تعاون مزید وسعت اختیار کرے گا جو تاریخ میں مثال ہو گا

Leave a reply