پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست

0
108
karachi kings vs isalamabad

کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو نے 82 رنز کی اننگز کھیل کر میچ کراچی کنگز سے دور کردیا۔ انہوں نے ایلکس ہیلز کے ساتھ پہلی وکٹ پر 108 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔ ہیلز 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے تاہم آغا سلمان نے 25 اور شاداب خان نے 10 رنز بنا کر پویلین اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے جیت دلوائی۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی، تبریز شمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 166رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 48 اور عرفان خان نیازی 22 گیندوں پر 27 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔اس کے علاوہ شان مسعود 27 اور لیوس ڈوپلوئے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ٹم سیفرٹ 8، شعیب ملک اور محمد نواز 6 ،6 رنز بنا سکے۔اسلام آباد کی جانب سے عماد وسیم، نسیم شاہ، آغاسلمان اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں ہیں، ایلکس ہیلز اور رومان رئیس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔دوسری جانب کراچی کنگز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، جیمز وینس، محمد اخلاق اور ڈینئل سمسز کی جگہ ٹم سیفرڈ ،ڈو پلوئے اور عامر خان کو شامل کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے جیمز وینس اور ڈینئل سمسز پیٹ خراب ہونے کی وجہ سے پلینگ الیون کا حصہ نہیں۔ ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈٖ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گیند بازوں کے لئے تھوڑا سا مارجن ہوتا ہے، کراچی کنگز کو کم سےکم سکور میں محدود کریں گے اور ہدف کو عبور کریں گے، ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے اور لڑکے اچھی فارم میں ہیں، نسیم شاہ سمیت تمام بولرز اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کریں گے، دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم بھی اگر ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے لیکن ایک پروفیشنل کھلاڑی ہونے کے ناطے ہم کو ہر طرح کی سیچوایشن کے لئے تیار رہنا ہوتا ہے، ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہوم کراؤڈ کے سامنے اچھا پرفارم کریں گے اور میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔

Leave a reply