اسلام آباد:بدفعلی کی ویڈیوبناکربلیک میلنگ:ایک اورگینگ کا انکشاف

0
38

اسلام آباد:اسلام آباد:بدفعلی کی ویڈیوبناکربلیک میلنگ:ایک اورگینگ کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بدفعلی اور ویڈیو بناکر بلیک میلنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق تھانہ نیلور کی حدودمیں نوجوان سے بدفعلی کرکے ویڈیو بنائی گئی،ملزمان ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے دو سال تک بدفعلی کرتے رہے

دو سال تک بدفعلی کرنے کے باوجود ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی،ویڈیو وائرل ہونے پر متاثرہ نوجوان نے پولیس سے رابطہ کرلیا

تھانہ نیلور پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیاتاہم ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی، مقدمہ درج ہونے کے 7 دن بعد بھی ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے

دوسری طرف مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں، پولیس بھی ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے

Leave a reply